ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پارلیمانی روایات کو پامال نہیں ہونے دیں گے،چودھری پرویز الٰہی

datetime 26  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پارلیمانی روایات کو پامال نہیں ہونے دیں گے، عوام نے حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے۔مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی،

ملاقات کرنے والوں میں سینیٹر نصیب اللہ خان بازئی، سینیٹر محمدعبدالقادر، سینیٹر پرنس احمد عمر احمد زئی، سینیٹر احمد خان، سینیٹر دلاور خان، سینیٹر کہدہ بابر، صوبائی وزیر نور محمد، شاہ ذل شامل تھے جبکہ اس موقع پر سینیٹر کامل علی آغا اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔ صادق سنجرانی اور وفد کے ارکان نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ملاقات کے دوران موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عوام نے حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے، پارلیمانی روایات کو پامال نہیں ہونے دیں گے۔ مشاورت کا عمل اور ملاقاتیں جاری رہتی ہیں جو سیاسی عمل کا حصہ ہیں، فیصلہ سوچ سمجھ کر پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کے بعد ہو گا، ہر جمہوری حکومت کا حق ہے اسے عوامی خدمت کیلئے دیا گیا عرصہ مکمل کرنے دیا جائے، الیکشن مقررہ وقت پر ہی اچھے لگتے ہیں، موجودہ سیاسی صورتحال میں ملکی مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے، ملک میں روز بروز بدلتی سیاسی آب و ہوا پر پوری نظر ہے، ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو فوری ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں۔چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، ان کی حالات پر گہری نظر ہے، امید ہے موجودہ حالات میں کوئی راستہ نکال لیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…