جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

افغانستان سے پاکستان کا تجارتی حجم کم ہوکر ڈیڑھ ارب ڈالر تک پہنچ گیا

datetime 26  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)افغانستان میں مربوط کوششوں اور توجہ کے فقدان کے باعث پاکستان اپنا تجارتی حصہ کھو رہا ہے جس کی وجہ سے افغانستان کیلئے پاکستان کا تجارتی حجم 2.5 ارب ڈالر سے گھٹ کر ایک ارب ڈالر سے بھی کم ہوگیا ہے ،ایران سمیت دیگر ممالک کے لیے افغان مارکیٹ میں اپنی کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کے مواقع پیدا ہوگئے۔

یہ بات پاکستان افغانستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں قائم افغانستان سے متعلق کمیٹی کو ارسال کردہ ایک تفصیلی رپورٹ میں بتائی۔رپورٹ بنیادی طور پر کاروباری غیر دوستانہ ایس بی پی کی پالیسیوں، مناسب بارٹر ٹریڈ میکانزم کی عدم موجودگی، سرمایہ کاری اور جوائنٹ وینچر کی پالیسیوں، ایف آئی اے اور ایف بی آر کے غیر ضروری دباؤ اور اقدامات پر مبنی ہے۔ جس میں بتایا گیا کہ افغانستان میں آپریشنل بینکنگ ڈھانچے کی عدم موجودگی میں تیسرے فریق کی ادائیگیوں پر کارروائی کرنے سے بینکوں کا انکار، ڈیوٹی، مالیاتی اصلاحات، دہرا ٹیکس، دونوں میں سے کسی ایک حکومت کی یکطرفہ طور پر ڈیوٹی و ٹیکسوں کے نفاذ، دونوں ممالک میں سامان کی گاڑیوں کی آزادانہ نقل و حرکت، غیر ضروری دستاویزات اور سیکیورٹی چیک اور ٹرانزٹ سہولیات تک رسائی کے باعث تجارتی حجم میں کمی ہوئی۔رپورٹ میں کاروبار دوست ویزا پالیسی کی عدم موجودگی اور دونوں ممالک کے تاجروں کے لیے سہولتوں، ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کو حتمی شکل دینے جیسے معاملات کا احاطہ کیاگیا۔ جوائنٹ چیمبر کے چئیرمین زبیرموتی والا نے ایکسپریس کو بتایا کہ افغانستان کے ساتھ تجارت کا حجم 5ارب ڈالر ہے لیکن افغانستان میں بینکاری نظام کی عدم دستیابی کی صورت حال میں تیسرے ملک کے ذریعے ادائیگیوں کی سہولت دینا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے تاحال افغانستان کے ساتھ روپے میں تجارت کی سہولت نہیں دی گئی ہے اور نہ ہی بارٹر ٹریڈ کی اجازت ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…