ہفتہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2026 

امریکہ نے افغان حکومت پر عائد پابندیوں میں نرمی کا اشارہ دیدیا

datetime 26  فروری‬‮  2022 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کا اعلان افغانستان میں کام کرنے والی پرائیویٹ کمپنیوں اور امدادی اداروں پر پابندیوں میں نرمی لانے سے متعلق ہے تاہم طالبان پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ نے افغانستان پرعائد پابندیوں سے متعلق ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے اور کمرشل کمپنیوں کو افغانستان میں کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

امریکی سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اور اس کے اہم ارکان جن پر بین الاقوامی پابندیاں ہیں انہیں پرائیویٹ کمپنیوں سے کاروبار کی اجازت ہوگی۔انٹونی بلنکن نے بیان میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں کاروباری سرگرمیاں شروع ہوں۔ اس حوالے سے امریکا بین الاقوامی اداروں اور پرائیویٹ سیکٹرکی افغانستان میں مدد کرے گا۔امریکی سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان میں کمرشل اور ذاتی بینکنگ نظام میں بہتری چاہتاہے تاکہ کاروبار اور امداد میں آسانی ہو۔ ہم افغانستان میں ٹرانسپورٹ، ٹیلی کمیونیکیشن حفاظتی آلات اور دیگر اہم شعبوں میں کاروبار کا فروغ چاہتے ہیں۔انٹونی بلنکن نے مذید کہا کہ طالبان پر پابندیاں رہیں گی لیکن آج کا اعلان پرائیویٹ کمپنیوں اور امدادی اداروں پہ ان پابندیوں میں نرمی لانے سے متعلق ہے۔ ہم افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور افغانستان کی معیشت کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔امریکی سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ ان اقدامات سے افغانستان میں بینکنگ نظام کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکسیشن کے نظام میں بہتری آئے گی۔ امریکی حکومت کا افغانستان کے حوالے سے بڑا ایکشن خطے کی صورتحال کے پیش نظر انتہائی اہم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…