جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کے اتحادی بھی آج سابق وزیراعظم کے فیصلے کے منتظر ہیں، آئندہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا فیصلہ نواز شریف کریں گے، رانا ثنا اللہ

datetime 26  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا بیانیہ او رموقف کامیاب نظر آرہا ہے،یہاں کوئی اشارہ نہیں ہوتا بلکہ یہی کہا جاتا ہے کہ آپ اپنی مرضی کریں اور جو سیاسی طو رپر مناسب ہے وہ کریں،اتحادی کسی اور کے ہیں لیکن وہ بھی آج نواز شریف کے فیصلے کے منتظر ہیں،

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد ملک کا آئندہ وزیر اعظم اورپنجاب کا وزیر اعلیٰ کون ہوگا اس کا فیصلہ بھی نواز شریف کریں گے۔ لاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ آج ملک کی جو صورتحال ہے اس میں نواز شریف کا بیانیہ اور موقف کامیاب نظر آرہا ہے۔ نواز شریف کا موقف تھاکہ سیاست کرنا سیاستدانوں کا کام ہے اور انہیں ہی کرنی چاہیے، غیر سیاسی مداخلت نہیں ہونی چاہیے، ٹیلی فون اور اشارے سیاست کو خراب کرتے ہیں، آج نواز شریف کا بیانیہ کامیاب ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنا ہوم ورک مکمل کرکے فیصلوں کا اختیار نواز شریف کو تفویض کر دیا ہے، متحدہ اپوزیشن نے بھی اپنا اپنا کام کر کے اپنی تجاویز نواز شریف کے سامنے رکھ دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وہ ممبران جو ضمیر کی آواز پر لبیک کہنا چاہتے ہیں وہ بھی فیصلے کے منتظر ہیں۔ اتحادی ہیں تو کسی اور کے لیکن وہ بھی نواز شریف کے فیصلے کے منتظر ہیں، عدم اعتماد کب پیش ہونی ہے اس کی حکمت عملی کیا ہوگی اس کا فیصلہ بھی نواز شریف نے کرنا ہے اور اتحادی نواز شریف کے فیصلے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، میں پنڈی کے شیطان اور دوسرے لوگوں سے پوچھتاہوں وہ آج اپنی آنکھوں سے سب دیکھ لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…