ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

لاہور: خواتین نے ملازمہ کو قتل کرکے لاش ڈبے میں پیک کرکے پھینک دی

datetime 26  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں دو خواتین نے ملازمہ کو قتل کرکے لاش ڈبے میں پیک کرکے پھینک دی،ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں دو خواتین نے ملازمہ کو قتل کرکے لاش ڈبے میں پیک کرکے پھینک دی، تاہم سی سی ٹی فوٹیج سامنے آنے کے بعد پورے واقعے کا بھید کھل گیا اور قاتل خواتین کی تصدیق بھی ہوگئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم افراد گتے کا ڈبہ پھینک کر فرار ہوگئے ہیں، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈبہ کو قبضے میں لے لیا توپتہ چلا کہ اس میں لاش ہے، لاش کی شناخت یاسمین کے نام سے ہوئی ا ور جب پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا اور شواہد اکٹھے کئے تو سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلا کہ دو خواتین ڈبہ پھینک کر گئی ہیں۔حکام نے بتایا کہ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ یاسمین نامی خاتون کی لاش کو بشریٰ اور ارم نامی خواتین لے جارہی ہیں، بشریٰ اور ارم آپس میں ماں بیٹی ہیں اور جب تحقیقات کی گئیں تو پتہ چلا کہ قتل ہونے والی یاسمین بشریٰ بی بی کے گھر ملازمہ تھی، ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ مقتولہ کی موت گلا دبانے کی وجہ سے ہوئی، تاہم مقتولہ کے پیٹ میں چھری کا زخم بھی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے، رپورٹ کے بعد تمام صورتحال واضح ہوجائے گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بشری اور اس کی بیٹی ارم تاحال فرار ہیں، تاہم پولیس نے خواتین کے عزیز کو حراست میں لے لیا ہے، مفرور خواتین کے دیگر عزیز و اقارب کی جانب سے پولیس کو مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا، اور انہوں نے پولیس کو روکنے کی بھی کوشش کی، تاہم مفرور خواتین کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں، ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…