یوکرین کی روس کے جہاز روکنے کی درخواست ، ترکی کا جواب آگیا

26  فروری‬‮  2022

انقرہ ،کیف (مانیٹرنگ ڈیسک ،آن لائن) ترکی نے یوکرین کی درخواست پر روس کے جہازوں کی بحیر ہ اسود تک رسائی روکنے سے انکار کردیا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی معاہدے کی وجہ سے ترکی روسی جہازوں کی بحیر ہ اسود تک رسائی نہیں روک سکتا۔

بین الاقوامی معاہدے کی ایک شق جہازوں کو اپنے ہوم بیس پر واپس جانے کی اجازت دیتی ہے، اس لیے ترکی روسی جنگی جہازوں کو اپنی آبنائے کے ذریعے بحیرہ اسود تک پہنچنے سے نہیں روک سکتا۔خیال رہے کہ ترکی کا میری ٹائم بارڈر روس اور یوکرین کے ساتھ ملحق ہے اور روسی جہاز باسفورس اور داراندلس کی آبنائوں سے گزرتے ہیں۔ انقرہ میں تعینات یوکرینی سفیر ویسل بودنر نے کہا تھا کہ انہوں نے ان آبنائوں کے ساتھ ساتھ ترکی سے درخواست کی ہے کہ وہ روسی جہازوں کے لیے اپنی حدود بند کرے۔دوسر جانب یوکرین نے روس کے3500 فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی حکام کا کہنا ہے دارالحکومت کیف کی سڑکوں پرلڑائی جاری ہے۔ فوج نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ یوکرین کیخلاف جنگ میں شریک 3500 روسی فوجیوں کوہلاک اور200 کوگرفتارکرلیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یوکرین کی فوج نے اب تک روس کے 14 طیارے،8 ہیلی کاپٹرز مارگرائے جبکہ 102 ٹینک تباہ کردئیے ہیں۔یوکرینی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کیف کی سڑکوں پرلڑائی جاری ہے۔ کیف کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…