منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز۔۔ ۔تشہیر کیلئے پی سی بی نے فیس بک پوسٹ پر راولپنڈی کی بجائے بھارتی سٹیڈیم لگا دیا

datetime 26  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)پرو پاکستان ویب سائٹ کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی کے سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جس کی تشہیر کی غرض سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے خصوصی بینر بنوایا جسے پی سی بی کے فیس بک پیج پر شیئر کیا گیا ۔

اس بینر میں ایک کونے پر پاکستانی کپتان بابراعظم اور دوسرے کونے پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی تصویر لگائی گئی جبکہ درمیانی فاصلے میں سٹیڈیم کی بلڈنگ کا سکیچ یا نقشہ بنا کر لگایا گیا جس سے راولپنڈی سٹیڈیم کو ظاہر کیا جا سکے لیکن دراصل حقیقت میں وہ نقشہ یا سکیچ راولپنڈی سٹیڈیم کا نہیں بلکہ بھارتی کرکٹ سٹیڈیم فیروز شاہ کوٹلہ سے مشابہت رکھنے والا نکلا جسے سوشل میڈیا صارفین نے پہچان لیا اور معاملہ وائرل ہو گیا ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل جب راولپنڈی سٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کرتے ہوئے اشتہار جاری کیا گیا تو اس کیلئے بھی کچھ ایسا ہی بینر فیس بک پیج پر شیئر کیا گیا جس میں گرافک ڈیزائنرز کی جانب سے سٹیڈیم کا درست نقشہ استعمال کیا گیا لیکن بعدازاں اس میں کچھ تبدیلی کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ تبدیلی کی بجائے بلنڈر بن گیا ۔دوسری جانب آسٹریلین ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ پاکستان میں آسٹریلین ٹیم کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن اور دورے کے لیے پرجوش ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلین ٹیم دورے کیلئے کل اتوار کو 27فروری کو پاکستان پہنچے گی اور انہیں 4 مارچ سے شروع ہونے والے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ سے قبل تیاری کے لیے ایک ہفتے کا وقت ملے گا۔ون ڈے اور ٹی20 سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کراچی اور لاہور میں ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم سب سیکیورٹی سے مطمئن ہیں، موجودہ حالات میں بائیو سیکیورٹی کی اضافی سطح بھی موجود ہے لہٰذا ہم واقعی اچھا محسوس کر رہے ہیں اور ایک بار جب ہم وہاں پہنچ گئے تو ہم صرف کرکٹ پر توجہ مرکوز کر سکیں گے۔آسٹریلین کپتان نے دورے کو خاص قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم وہاں جا رہے ہیں اور پہلی بار وہاں کھیلنے کا تجربہ حاصل کریں گے، ہم واقعی پرجوش ہیں۔

یاد رہے کہ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے۔اس کے بعد پاکستان ٹیم نے تقریباً ایک دہائی تک اپنی تمام ہوم ٹیسٹ سیریز نیوٹرل مقام پر کھیلیں، پاکستان کو بیرون ملک ہوم انٹرنیشنل میچز کھیلنے پر مجبور کیا گیا البتہ 2015 میں محدود اوورز کی کرکٹ اور پھر پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد کی بدولت ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا سفر شروع ہوا تاہم پچھلے سال سیکیورٹی خدشات اس وقت منڈلانے لگے تھے جب پاکستان آمد کے بعد میچ کے انعقاد سے چند گھنٹے قبل 18 سال بعد پاکستان آنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم وطن واپس لوٹ گئی تھی۔

آسٹریلیا کی ٹیم تاریخی ایشز سیریز میں انگلینڈ کو 0ـ4 سے شکست دینے کے بعد پاکستان کے دورے پر آ رہی ہے اور سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ممکنہ طور پر انگلینڈ کے خلاف کھیلنے والی ٹیم کو ہی میدان میں اتارا جائے گا۔پیٹ کمنز نے تصدیق کی کہ سری لنکا کے خلاف زخمی ہونے والے اسٹیو اسمتھ صحت یاب ہو گئے ہیں اور وہ فائنل الیون کا حصہ ہوں گے۔باؤلنگ اٹیک کمنز، جوش ہیزل وْڈ اور مچل اسٹارک کے ساتھ ساتھ ساتھ آف اسپنر نیتھن لائن پر مشتمل ہوگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…