جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.59 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

datetime 26  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)یوکرین پر روس کے حملے کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 9.59 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جس کا اطلاق یکم مارچ 2022 سے ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12.03 روپے فی لیٹر تک ریکارڈ اضافہ کیا تھا، جس کا اطلاق 16 فروری سے پٹرول کی قیمت 159.86 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر ہے۔16 فروری کو خام تیل کی قیمت 94 ڈالر فی بیرل یومیہ تھی۔

یوکرین پر روسی حملے کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافہ ہوا جو 2014 کے بعد پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔صنعتی ماہرین کے مطابق روس نے 2014 میں کریمیا کے خلاف اس وقت جارحیت کی تھی جب اس نے پٹرولیم مصنوعات کے ذریعے فنڈز اکٹھے کیے تھے،ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس شیل آئل بھی ہے تاہم یہ مہنگا ہے تاہم امریکا اسے عالمی منڈی میں لانے کی کوشش کر سکتا ہے تاکہ روسی ریونیو کو نقصان پہنچانے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جا سکے۔ایک خیال یہ بھی ہے کہ امریکا شاید ایران پر عائد پابندیاں نرم کردے تاکہ وہ اسے عالمی مارکیٹ میں تیل کی فروخت کی اجازت ملے اور اس طرح فی بیرل پیٹرول کی قیمت ایک بار پھر 65 ڈالر کی سطح پر اٰجائے تاہم ایران کے ساتھ روس کے ساتھ تعلقات دیرینہ ہیں اسی لیے اس آپشن پر عمل مشکل نظر آتا ہے۔ماہرین کے مطابق اگر موجودہ صورت حال کا فوری طور پر کوئی حل نہ نکلا تو عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 125 ڈالر فی بیرل تک جاسکتی ہے۔معاشی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایسی صورت میں پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 200 روپے فی لیٹر تک جاسکتی ہے جس کے نتیجے میں پاکستانی صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس اضافے کا براہ راست اثر کم آمدنی والے گھرانوں پر پڑے گا جو پہلے ہی مشکلات سے دوچار ہیں۔

اس بات کے امکانات ہیں کی پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 59 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوگا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 169 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 52 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 162 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…