سرگودھا(این این آئی)پسندکی شادی کرنے والی خاتون شادی کے بعد شوہر سے طلاق لینے عدالت پیش پہنچ گئی۔عدالت نے خلع کی درخواست پر شوہر کو طلب کر لیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ نیو سیٹلائٹ ٹاؤن کی خاتون فلزہ نادرنے فیملی جج شکیل احمد کی عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اس نے بھیرہ کے ظفر اقبال سے نکاح کیا،
مگر شادی کے بعد پتہ چلا ظفر اقبال شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ ہے اور لڑکیوں کو بیوقوف بنانا اس کامشغلہ ہے جس نے اس کی سامان جہیز اور زیورات پر بھی قبضہ کرلیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ شوہر سے علیحدگی اور اپنے زیورات اور سامان جہیز واپس لینا چاہتی ہے۔فاضل عدالت کے جج شکیل احمد نے خاتون کے شوہر ظفر اقبال کو دو یوم میں طلبی نوٹس جاری کردیا۔