پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت کی یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو فوری وطن واپس لانے کی ہدایت

datetime 25  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو فوری وطن واپس لانے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کو پروازیں چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارت خانے نے یوکرین میں موجود پاکستانیوں کو پولینڈ کی سرحد پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے نے بوئنگ 777 طیارے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے مختص کردئیے ہیں اور جلد ہی پروازوں کے شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک کا کہنا ہے کہ پرواز کی تیاری کی جارہی ہے، طالبعلموں کے پولینڈ پہنچتے ہی روانہ کردی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو ان کے گھروں تک واپس پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔دوسری جانب سی ای او پی آئی اے اور یوکرین میں پاکستانی سفیر کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق یوکرین میں موجود 2 ہزار پاکستانی طالبعلموں کو واپس لایا جائے گا جبکہ ٹرنوپل میں پاکستانی سفارت خانہ زمینی راستے سے تمام طالب علموں کو پولینڈ منتقل کرے گا جہاں سے بوئنگ 777 طیارہ طالبعلموں کو وطن واپس پہنچائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…