بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

عامر لیاقت کی تیسری بیوی سیدہ دانیہ شاہ نے اپنے شوہر کی دوسری بیوی طوبیٰ انور کو بڑی پیشکش کردی

datetime 25  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی سیدہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی دوسری بیوی طوبیٰ انور کے متعلق کہا ہے کہ اگر وہ ان کے شوہر کی زندگی میں واپس آناچاہتی ہیں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں۔عامر لیاقت حسین نے حال ہی میں اپنی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کے ہمراہ ایک میگزین کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے طوبیٰ انور کی خلع اور دانیہ شاہ کی شوبز میں انٹری سے متعلق باتیں بتائیں۔

انٹرویو کے دوران عامر لیاقت حسین نے بتایا کہ طوبیٰ ابھی بھی میری بیوی ہیں انہوں نے اپنے طور پر خلع کا دعویٰ دائر کیا ہوا ہے میں تو آج بھی ان کی عزت کرتا ہوں میں نے کبھی بھی طوبیٰ کو برے الفاظوں میں یاد نہیں کیا ان کے لیے گھر کے دروازے کھلے ہیں وہ جب جی چاہے آجائیں۔میزبان نے دانیہ شاہ سے پوچھا آپ نے عامر لیاقت کو ایک اور شادی کرنے کی اجازت دی ہے لیکن جو لڑکی اپنے شوہر سے پیار کرتی ہے وہ تو نہیں چاہتی کہ اس کا شوہر مزید شادی کرے؟ اس سوال کے جواب میں دانیہ شاہ نے کہا جہاں میرے شوہر خوش ہوں گے وہاں میں خوش ہوں گی ان کی خوشی میں میری خوشی اور میری خوشی میں ان کی خوشی ہے۔میزبان نے دانیہ سے ایک اور سوال پوچھا اگر کل طوبیٰ، عامر لیاقت کی زندگی میں واپس آگئیں تو آپ انہیں قبول کریں گی؟ اس سوال کے جواب میں دانیہ نے کہا مجھے کوئی مسئلہ نہیں میں تو انہیں اپنی بڑی بہن سمجھوں گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…