پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

سیاسی ہوائوں کے رخ بدلنے لگے، ایم کیو ایم پاکستان کا مسلم لیگ (ق)سے رابطہ، جلد ملاقات پر اتفاق

datetime 24  فروری‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے مسلم لیگ (ق)سے رابطہ کر کے جلد ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن کے حکومتی اتحادیوں سے رابطوں کے بعد اتحادیوں نے آپس میں رابطہ کرلیا ہے ۔ مسلم لیگ (ق ) کے وفاقی وزیر مونس الٰہی سے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر امین الحق نے فون پر رابطہ کیا۔ ایم کیوایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے بھی فون پر وفاقی وزیر مونس الٰہی سے بات چیت کی۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ق) کے رہنمائوں نے جلد ملاقات پر اتفاق کرلیا۔ جلد دونوں جانب کی قیادت آئندہ سیاسی لائحہ عمل کے لیے مشاورتی ملاقات کرے گی۔ ایم کیوایم اور مسلم لیگ (ق)سیاسی منظر نامے پر مشاور ت سے چلے گی۔ ایم کیوایم کی قیادت پہلے بھی چودھری برادران سے ایک ملاقات کر چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…