منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی طلبہ کو جلد از جلد یوکرین چھوڑنے کی ہدایت

datetime 24  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف (این این آئی)پاکستانی طلبہ کو جلد از جلد یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز یوکرین میں موجود پاکستانی سفیر میجر جنرل(ر) نول اسرائیل کھوکھر نے یوکرین میں موجود 40 پاکستانی طلبہ کے ساتھ ورچوئل

میٹنگ کی۔میٹنگ کے دوران پاکستانی سفیر نے یوکرین روس کشیدگی کے پیش نظر حکومت پاکستان کی جانب سے طلبہ کو ہدایت دی کہ وہ جلد از جلد واپس پاکستان لوٹ جائیں۔پاکستانی سفیر نے طلبہ پر واضح کیا کہ جو طالب علم اپنی کسی ذمہ داری کی وجہ سے وطن واپس نہیں جائیں گے، یوکرین میں موجود پاکستانی سفارت خانہ انہیں ہر قسم کی مدد فراہم کرتا رہے گا۔پاکستانی سفارت خانے نے یوکرین کی وزارت تعلیم اور سائنس کو ایک خط لکھتے ہوئے انتظامیہ سے صورتحال معمول پر نہ آنے تک پاکستانی طلبہ کو آن لائن تعلیم فراہم کرنے کی گزارش کی۔دوسری جانب بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے یوکرین میں موجود پاکستانی طلبہ نے مستقبل تباہ ہونے کے خوف کا اظہار کیا ہے۔یوکرین کے دارالحکومت کیف میں زیر تعلیم ایک طالب علم جواد حفیظ نے کہا کہ وہ لاکھوں روپے خرچ کرکے ایک ہفتہ قبل ہی یوکرین آئے ہیں اور اب واپسی کا حکم آگیا ہے تو ہمیں مجبوری میں یہ فیصلہ کرنا پڑے گا۔میڈیکل کے ایک طالب علم چوہدری موسٰی نے پاکستان واپسی پر مستقبل تباہ ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…