جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

روس کو یوکرین میں کارروائی کیلئے ہماری حمایت درکار نہیں، چین

datetime 24  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد چین نے واضح کیا ہے کہ روس ایک آزاد طاقت ہے اور اور یوکرین میں کارروائی کے لیے انہیں کسی کی حمایت درکار نہیں ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے جمعرات کو ایک باقاعدہ پریس بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ وہ روس کے اس اقدام کی حمایت یا نہ مذمت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک امریکی مؤقف کی بات ہیکہ روس کو اس کارروائی میں چین کی حمایت حاصل ہے تو مجھے یقین ہے کہ روس اس طرح کے بیان کو سن کر بہت ناخوش ہو گا۔روسی میڈیا کے مطابق چن ینگ نے کہا کہ روس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن اور ایک آزاد طاقت ہے، ماسکو کے اقدامات اس کے اپنے فیصلوں اور قومی مفادات پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین اور روس کے درمیان تعلقات عدم تصادم اور تیسرے فریق کو نشانہ نہ بنانے پر مبنی ہیں، چین کو دوست یا دشمن کی سرد جنگ جیسی ذہنیت میں کوئی دلچسپی نہیں اور نہ ہی وہ اس کی پیروی کا کوئی ارادہ رکھتا ہے۔صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے یوکرین کے مشرق میں خصوصی فوجی آپریشن کی اجازت دیے جانے کے بعد روسی افواج نے جمعرات کو یوکرین کے کئی شہروں پر میزائل داغے اور اپنے فوجیوں کو یوکرین کے ساحل پر اتار دیا۔پریس بریفنگ میں چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان چون ینگ نے امریکا کے برعکس روس کی کارروائی کو حملہ قرار دینے سے گریز کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ شاید چین اور آپ مغربی باشندوں کے درمیان فرق ہے، ہم کسی نتیجے پر پہنچنے میں جلد بازی نہیں کریں گے۔انہوںنے کہاکہ حملے کی تعریف کے حوالے سے میں سمجھتی ہوں کہ ہمیں یوکرین کی صورت حال کو دیکھنا چاہیے، یوکرین کے مسئلے کا دوسرا بہت ہی پیچیدہ تاریخی پس منظر ہے جو آج تک جاری ہے،

یہ مسئلہ وہ نہیں ہو سکتا جیسے ہر کوئی اسے دیکھنا چاہتا ہے۔وزارت خارجہ کی ترجمان نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ صورتحال کو کنٹرول سے باہر ہونے سے روکا جا سکے جبکہ یورپ سے بھی امن کے قیام کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے روس پر پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چند ممالک آگ کو ہوا دینے میں امریکا کی پیروی کر رہے ہیں، ہم کسی بھی ایسی کارروائی کے خلاف ہیں جو جنگ کو بڑھاوا دیتی ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…