یوکرین میں پھنسے پاکستانی طالب علم کا ہزاروں پاکستانیوں کے کیف میں موجود ہونے کا انکشاف، پاکستانی سفارت خانے کا اہم اعلان

24  فروری‬‮  2022

کیف (این این آئی)پاکستانی سفارتخانے نے کہا ہے کہ یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ سے رابطے میں ہیں۔یوکرینی دارالحکومت کیف میں پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے، اس حوالے سے کیف میں موجود پاکستانی طالب علم اویس علی خان نے بتایاکہ کیف میں ہزاروں کی

تعداد میں پاکستانی موجود ہیں، لوگوں کو لگتا ہیکہ روس کیف پر حملہ ضرور کریگا، اس لیے لوگوں کی بڑی تعداد کیف سے نکل کر جا رہی ہے۔اویس علی خان نے بتایا کہ لوگوں کی بڑی تعداد گاڑیوں میں بیٹھ کر لویف جانے کی کوشش کر رہی ہے، لویف کا علاقہ پولینڈ کی سرحد سے منسلک ہے،لوگوں کو امید ہے کہ پولینڈ اپنی سرحد کھول کر یوکرین والوں کو آنے دے گا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ایمبیسی کا فون صبح سے بند ہے، کوئی معاونت نہیں مل رہی ہے۔ دوسری جانب کیف میں پاکستانی سفیر نے بتایا کہ 500 پاکستانی طلباہدایت کے باوجود یوکرین نہ چھوڑ سکے، یوکرین میں طلبا اور دیگر پاکستانی خیریت سے ہیں۔پاکستان سفیرنے کہاکہ 1000 دیگر پاکستانی یوکرین کے مختلف شہروں میں موجود ہیں، پاکستانی طلبا کو احتیاطاً مغربی شہر ٹرنوپل جانیکامشورہ دیا ہے۔ایک بیان میں یوکرین میں پاکستانی سفارت خانیکا کہنا تھا کہ یوکرین کی فضائی حدود بند ہیں، انخلا نہ کرپانے والے پاکستانی طلبہ سے رابطے میں ہیں، حالات کے مطابق طلبہ کے انخلا کیانتظامات کیے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…