بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

زائد المعیاد اسٹنٹس ڈالنے کا معاملہ، 21 ڈاکٹرز،19 نرسزاور 2 فارمسسٹس قصور وار قرار

datetime 24  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پنجاب انسٹیٹیوٹ کارڈیالوجی میں زائد المعیاد اسٹنٹس ڈالنے پر انکوائری کمیٹی نے 21 ڈاکٹرز،19 نرسزاور 2 فارمسسٹس کو قصور وار قرار دیتے ہوئے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کو زائد المعیاد اسٹنٹس ڈالنے کے معاملے پر انکوائری کمیٹی انکوائری کمیٹی نے 21 ڈاکٹرز،19 نرسزاور 2 فارمسسٹس کو قصور وار قرار دے دیا۔غفلت کے مرتکب افسران میں گریڈ انیس اور بیس کے پروفیسرز بھی شامل ہیں۔تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر وزیراعلی پنجاب نے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے اور ذمہ دار تمام افراد کو چودہ روز کے اندر اپنے دفاع میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔سیکریٹری ہیلتھ پنجاب نے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں کہا ہے کہ جواب جمع نہ کرانے والوں کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔یاد رہے پی آئی سی عملے نے مارچ 2021 سے اپریل 2021 کے دوران سینتیس ایکسپائراسٹنٹ ڈالے تھے۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…