ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

مائیکل وان نے پی ایس ایل کو دنیا کا بہترین ٹورنامنٹ قرار دیدیا

datetime 24  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے پاکستان سپر لیگ کو دنیا کی بہترین ٹورنامنٹ قرار دے دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مائیکل وان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ایس ایل میں اعلی معیار کے کھلاڑی ہوتے ہیں، پی ایس ایل کے اختتام تک شائقین کی دلچسپی برقرار رہتی ہے۔

سابق انگلش کپتان نے مزید کہا کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ایسا نہیں ہوتا۔اس سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان پاکستان سپر لیگ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے تھے۔انہوں نے ٹوئٹر بیان میں پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں سے ایک قرار دیا تھا۔مائیکل وان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ دنیا کا دوسرا بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ہے جب کہ یہ انڈین پریمیئر لیگ سے بھی کم نہیں، پی ایس ایل میں کرکٹ کا معیار شاندار ہے۔ جنوری میں مائیکل وان نے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مقابلے کو کرکٹ کی مقبول ترین ایشز سیریز سے بھی زیادہ بڑا میچ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مقابلہ دنیا بھر کے کروڑوں افراد دیکھتے ہیں۔مائیکل وان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں جب بھی مدمقابل ہوں تو شائقین کا جوش و خروش عروج پر ہوتا ہے اور یہ میچ صرف دو ممالک کے لوگ نہیں بلکہ دنیا بھر کے کروڑوں افراد دیکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…