لندن (این این آئی)سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے حکومت نے کوششیںتیز کر دیں اس حوالے سے نوازشریف کے معالج ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کو اٹارنی جنرل کا خط وصول کرا دیا گیا ۔لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے متعلقہ حکام کو دفتر خارجہ کے ذریعے آگاہ کر دیا ،اٹارنی جنرل نے ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس سے حکومت کے نامزد طبی ماہرین کی ملاقات کیلئے وقت مانگا تھا ،ڈاکٹر ڈیویڈ لارنس سے 22 فروری سے 13 مارچ کے درمیان وقت مانگا گیا ہے،ڈاکٹر ڈیویڈ لارنس کے جواب کے بعد حکومت آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گی۔