بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

ملتان سلطانز کی ٹیم پی ایس ایل 7 کے فائنل میں پہنچ گئی

datetime 23  فروری‬‮  2022 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان سلطانز لاہور قلندرز کو ہرا کر پی ایس ایل 7 کے فائنل میں پہنچ گیا، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے کے لئے شان مسعود اور محمد رضوان آئے۔ شان مسعود نے 2 رنز بنائے اور وہ محمد حفیظ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ عامر عظمت نے 33 رنز بنائے اور پٹیل کی گیند پر اسٹمپ آؤٹ ہو گئے۔

محمد رضوان اور رائیلی روسو نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں ناٹ آؤٹ رہے، محمد رضوان نے 53 رنز بنائے جبکہ رائیلی روسو نے 42 گیندوں پر 65 رنز بنائے،لاہور قلندرز کی جانب سے محمد حفیظ اور سمت پٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس طرح مقررہ بیس اوورز میں ملتان سلطانز نے دو وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے، لاہور قلندرز کو جیتنے کے لئے 164 رنز کا ہدف ملا، لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کے آغاز کے لئے فخر زمان اور عبداللہ شفیق آئے، عبداللہ شفیق نے 5 رنز بنائے اور وہ آصف آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ کامران غلام نے 17 گیندوں پر 20 رنز بنائے اور وہ رن آؤٹ ہوئے۔ محمد حفیظ کوئی رنز نہ بنا سکے وہ خوشدل شاہ کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔ ہیری بروک نے 13 رنز بنائے اور وہ شاہنواز دھانی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انہوں نے 45 گیندوں پر 63 رنز بنائے ان کی اننگز میں چار چھکے اور دو چوکے شامل تھے، وہ ویلی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ فل سالٹ نے ایک رنز بنایا اور وہ شاہنواز دھانی کی گیند پر عامر عظمت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ سمت پٹیل نے 11 رنز بنائے اور وہ ویلی کی گیند پر شاہنواز دھانی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ شاہین شاہ آفریدی نے ایک رنز بنایا انہیں شاہنواز دھانی نے آؤٹ کیا۔ ڈیوڈ ویزے نے 8 رنز بنائے اور وہ رومان رئیس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی نے 3، ڈیوڈ ویزے نے 2، آصف آفریدی، رومان رئیس اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس طرح مقررہ بیس اوورز میں لاہور قلندرز کی ٹیم نو وکٹوں پر صرف 135 رنز بنا سکی۔ ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دے دی۔

موضوعات:



کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…