بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کے اجلاس میں گیس سکیموں پر کام نہ ہونے پر (ن )لیگی ممبران چیخ اٹھے

datetime 23  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کے اجلاس میں گیس سکیموں پر کام نہ ہونے پر (ن )لیگی ممبران چیخ اٹھے ۔ بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا عمران خٹک کی زیر صدارت اجلاس ہوا جسمیں گیس سکیموں پر کام نہ ہونے پر (ن )لیگی ممبران چیخ اٹھے ۔ برجیس طاہر نے کہاکہ ہم تین سال سے کمیٹی کے اجلاس کررہے ہیں ،ہم دیکھیں کہ ہمارے تین سال نشستن گفتن برخاستن تو نہیں ۔

برجیس طاہر نے کہاکہ 2012 سے شروع ہونے والا منصوبہ 30 لاکھ کے باعث زیر التوا ہے ۔ حکام سوئی نادرن نے کہاکہ پرانی اور نئی گیس سکیموں پر حکومت کی جانب سے پابندی عائد ہے۔ سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن نے کہاکہ گیس سکیموں پر عائد پابندی کو ہٹانے پر غور کیا جارہا ہے ۔ خرم دستگیر خان نے کہاکہ اربوں روپے کی کمپنیاں بیٹھیں ہی مگر صرف تیس لاکھ کا انتظام نہیں ہوپا رہا ،اس کمیٹی کے پاس اور اہم کام ہیں بجائے یہ تیس لاکھ ڈسکس کرنے کے ۔ انہوںنے کہاکہ سیکرٹری صاحب اپنی جیب سے تیس لاکھ نکال کر مسئلہ حل کریں ۔ رکن کمیٹی نے کہاکہ ایم ڈی سوئی نادرن ہمارے سامنے بیٹھ کر جھوٹ نہ بولیں ۔ برجیس طاہر نے کہاکہ کیا بڑے افسران کو یہ زیب دیتا ہے کہ ہمارے سامنے جھوٹ بولیں ۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاکہ میرے خیال میں اس کمیٹی سے استعفیٰ دے دیں ،اس کمیٹی کے فیصلوں کو حکومت کوئی اہمیت نہیں دیتی ۔چیئرمین اوگرا نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا عندیہ دے دیا ۔ چیئر مین اوگرا مسرو ر خان نے کہاکہ بارہ ہفتوں میں تیل کی جو قیمت بڑھی ہے اس کی نظیر نہیں ملتی ۔ چیئر مین اوگرا نے کہاکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی بہت کم ہوگئی ہے ۔ چیئر مین اوگرا نے کہاکہ حکومت 14 روہے پٹرولیم لیوی وصول کررہی جبکہ جی ایس ٹی صفر ہے ،خزانے میں جو پیسے آنے ہیں وہ کمپرومائز ہورہے ہیں ۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ روس کی صورتحال ہے اس سے کتنا فرق آئے گا ۔ چیئر مین اوگرا نے جواب دیاکہ جو آج صورتحال ہے اس سے آپ اندازہ لگاسکتے ہیں ۔ مسرور خان نے کہاکہ جیسے قیمتیں بڑھیں گی اسکا بوجھ عوام پر پڑے گا ۔ چیئر مین اوگرا نے کہاکہ تیل قیمتوں کا فارمولا تبدیل نہیں ہوا وہ پرانا ہی ہے ۔ خرم دستگیر خان نے کہاکہ کیا ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی خدشہ ہے؟ ۔ چیئر مین اوگرا نے کہاکہ اوسی اے سی نے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے ،شراکت داروں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ خرم دستگیر خان نے کہاکہ کیا آنے والے ہفتوں میں ایل این جی کی قلت کا کوئی خدشہ ہے۔ سیکرٹری پٹرولیم نے کہاکہ ہمارے دو ایل این جی کارگوز منسوخ ہوئے ہیں ،ایک ایل این جی کارگو کا بندوبست کرلیا گیا ۔ سیکرٹری پٹرولیم نے کہاکہ اگرچہ ٹینڈر مہنگا ملا ہے مگر ہم نے لے لیا ہے۔ سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن نے کہاکہ دوسرے ایل این جی کارگو کا بندوبست نہیں ہوا ۔



کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…