بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

صحافی اطہرمتین پر گولی چلانے والا ملزم گرفتار مشیر اطلاعات بلوچستان نے تصدیق کردی

datetime 23  فروری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)مشیر اطلاعات بلوچستان بشری رند نے اطہر متین کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کردی اور کہا یہ وہی شخص ہے جس نے اطہر متین پر گولی چلائی۔تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات بلوچستان بشری رند نے تصدیق کی ہے کہ صحافی اطہر متین کا مبینہ قاتل پکڑا گیا ہے، گرفتار ہونے والے ملزم نے ہی اطہر متین پر گولی چلائی تھی۔

بشری رند کے مطابق سندھ پولیس نے لوکیشن ٹریس کی تھی ، جس کے بعد مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے سندھ اور بلوچستان پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔مشیر اطلاعات بلوچستان نے مزید بتایا کہ ملزم خواتین کے لباس میں فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، گرفتار مرکزی ملزم خضدار کارہائشی ہے۔گذشتہ روز کراچی پولیس اور حساس اداروں نے خضدار کے علاقے کھنڈ اور کھٹان میں چھاپیمارے اور خاتون کے لباس میں فرار ہونے کی کوشش کرنے والے مبینہ قاتل عابدامین کو پکڑ لیا تھا۔کراچی پولیس اور حساس اداروں نے عابدامین سمیت 4 افراد کو حراست میں لیا جب کہ قاتل گینگ کا سرغنہ کھنڈ کے علاقے میں پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا۔خیال رہے کہ صحافی اطہر متین کو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، اطہر متین اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کر گھر لوٹ رہے تھے۔بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے صحافی اطہر متین کے قتل کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی۔



کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…