بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

جب ایک عورت حجاب کرتی ہے تو اسکا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے رب کا حکم بجا لارہی ہے، بھارت میں مسلم ادا کارائوں کا حجاب پہننے کا عزم

datetime 23  فروری‬‮  2022 |

بنگلورو(این این آئی)نام نہاد سیکولر ملک بھارت میں جہاں ججاب کے معاملے پر ہندو شدت پسندی کھل کر سامنے آرہی ہے وہیں مسلم بھارتی اداکاروائوں کی طرف سے ججاب و دیگر اسلامی شعائر کی پابندی کاعزم بھی سامنے آرہا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق رئیلیٹی شو

بگ باس کی سابق شریک ٹی وی اداکارہ ماہ جبین صدیقی نے شوبز چھوڑ کر ہمیشہ حجاب پہننے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ سکون کی تلاش میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ادا کارہ ثنا خان کیطرف سے شوبز چھوڑ کر اسلام کی طرف پلٹنے کے عمل انہیںمتاثر کیا ہے۔ ماہ جبین نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ انہوںنے خدا کے بتائے ہوئے سیدھے اور سچے راستے پر چلنے کیلئے شوبز کو خیر باد کہہ دیا ہے ۔ انہوںنے مزید لکھا کہ انسان جب گناہ کرتا ہے تو اسکی لذت تھوڑی دیر میںختم ہو جاتی ہے لیکن یہ گناہ قیامت تک رہتا ہے۔ قبل ازیں فلم دنگل سے مشہور ہونے والی بالی وڈ کی سابق اداکارہ زائرہ وسیم نے حجاب کے معاملے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر لکھا کہ اسلام میں حجاب پہننایا نہ پہننا ذاتی انتخاب پر مبنی نہیں ہے بلکہ یہ ایک فرض ہے اورجب ایک عورت حجاب کرتی ہے تو اسکا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے رب کا حکم بجا لارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…