اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 10 دہشت گرد مارے گئے

datetime 23  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کے دوران اہم کمانڈر ماسٹر آصف عرف مکیش سمیت 10 دہشت گرد مارے گئے، بھاری تعدادمیں ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلی گئیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کے کیمپ اور ٹھکانے کے اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے، جن میں اہم دہشت گرد کمانڈر ماسٹر آصف عرف مکیش شامل بھی شامل تھا، دہشت گردوں نے آپریشن کے دوران محاصرہ توڑ کر بھاگنے کی کوشش میں اندھا دھند فائرنگ کی، یہ دہشت گرد تربت اور پسنی کے حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں ہتھیار اور گولیاں برآمد بھی کرلی گئیں، یہ ہتھیار سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں استعمال ہونے تھے، سکیورٹی فورسز کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے کیلئے آپریشنز جاری رہیں گے، بلوچستان میں امن و ترقی کا عمل سبوتاڑ نہیں ہونے دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…