پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری ۔۔ محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کر دی

datetime 23  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بدھ کے روز بالائی خیبر پختونخوا،اسلام آباد،شمال مشرقی پنجاب،کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزید ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں مطلع جزوی ا برآلود رہے گا۔

تاہم بالائی خیبر پختونخوا،اسلام آباد،شمال مشرقی پنجاب،کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزید ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکا ن ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبرپختونخوا،بالائی پنجاب،اسلام آباد،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری ہوئی۔ملک کےدیگرعلاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: منگلا 29، مری 23، جہلم 21، منڈی بہاؤالدین 14، سیالکوٹ (ائرپورٹ14، سٹی 03)، جوہر آباد 10، اسلام آباد (بوکرا، سید پور 11، زیروپوائنٹ 09، ائرپورٹ ، گولڑہ 08)، راولپنڈی (چکلالہ 11، شمس آباد 09)، سرگودھا 07، گجرات، گوجرانوالہ 06، حافظ آباد 05، جھنگ 03، بھکر، اٹک، نورپورتھل 01، کشمیر: راولاکوٹ 26، کوٹلی 24، ، مظفرآباد (ائرپورٹ 15،سٹی13)،گڑھی دوپٹہ 17،گلگت بلتستان: اسکردو 23، استور 13، چلاس 02، خیبرپختونخوا: مالم جبہ 18، سیدو شریف 13، دیر (زیریں 16، بالائی 09)، بالاکوٹ 10، پٹن، کاکول 08، پاراچنار 05، چراٹ 04، بنوں،تخت بائی03، پشاور 02 اور کالام میں 01ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔برف باری (انچ): بابوسر 10،مالم جبہ08، استور 5.5، اسکردو 04، کالام 0.5 اور بگروٹ میں ہلکی برفباری ہوئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی07،کالام،گوپس،پاراچنار منفی 04،اسکردومنفی03،ہنزہ،استور،مالم جبہ ، بگروٹ منفی02اورشوپیاں میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…