پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا ، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

datetime 23  فروری‬‮  2022 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) کورنگی اور گلشن اقبال میں 3 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، شہریوں نے مار مار کر ملزمان کی درگت بناڈالی اور پولیس کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ کرائم سے تنگ شہری جان کی پرواہ کئے بغیر ڈاکوؤں سے مقابلہ کرنے لگے

کورنگی اور گلشن اقبال میں 3ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، شہریوں نے مار مار کر ملزمان کی درگت بناڈالی۔کورنگی میں پکڑے گئے ملزم کی شٹ اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ گلشن سے بھی پکڑے جانے والے دونوں ڈاکوؤں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ملزمان شہریوں کو لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، ڈاکوؤں کی پٹائی کے دوران پولیس بھی آپہنچی اور شہریوں نے پکڑے گئے تینوں ملزمان کورنگی اور گلشن اقبال پولیس کے حوالے کردیئے۔گذشتہ روز بھی کراچی کے علاقے گلشن جمال میں فوڈ ڈیلیوری بوائز کا روپ دھار کر وارداتیں کرنے والے ملزمان شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے تھے، شہریوں نے ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزمان ڈیلیوری بوائے کا روپ دھار کر شہریوں سے موبائل فون چھینتے تھے، دونوں ملزمان شہری سے چھینا جھپٹی کے بعد فرار ہورہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…