اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کے لیے قومی اسمبلی ہال دستیاب نہیں کیونکہ ۔۔۔ انصار عباسی کا اہم انکشاف

datetime 23  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اسمبلی کا ہال فوری طور پر ارکان سے بھرپور کوئی سیشن کرانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔قومی اخبار روزنامہ جنگ میں شائع انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم عمران خان کیخلاف جلد ہی قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک نہیں لا پائیں گی  کیونکہ قومی اسمبلی کے ہال اور اس کی لابیز کی تزئین و آرائش کا کام ہو رہا ہے۔

23؍ مارچ کو اسلام کانفرنس تنظیم کا اجلاس ہوگا۔ کہا جاتا ہے کہ تزئین و آرائش کا کام چند ہفتے قبل شروع ہوا تھا اور یہ رواں ماہ میں مکمل نہیں ہو سکتا۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم کیخلاف کم از کم رواں ماہ میں عدم اعتماد کی تحریک پیش نہیں کر پائیں گی۔ رابطہ کرنے پر قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ انہوں نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ وہ تزئین و آرائش کا کام 5 مارچ تک مکمل کرا لیں۔ انہوں نے دی نیوز کو بتایا کہ قومی اسمبلی ہال کو او آئی سی کے آئندہ اجلاس کیلئے تیار کیا جا رہا ہے جو 23؍ مارچ کو منعقد ہوگا۔ یہ پاکستان کیلئے ایک شاندار موقع ہوگا۔ جب اُن سے پوچھا گیا کہ اگر اپوزیشن جماعتیں آئندہ دنوں میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کریں تو کیا ہوگا تو اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ وہ سیکریٹریٹ سے پوچھیں گے کہ وہ اس بات پر غور کریں کہ قومی اسمبلی اور اس کی لابیوں کی عدم دستیابی کی صورت میں کہیں اور سیشن منقعد کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…