اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

تحریک عدم اعتماد ، ملکی مفاد میں فیصلے کرینگے، پرویز الٰہی

datetime 23  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما و اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ سیاسی عمل کی وجہ سے رابطے سب کے ساتھ ہوتے ہیں، انشاءاللّٰہ اپنی سیاسی ساکھ کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے مشاورت اور سوچ سمجھ کر ملکی مفاد میں کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر عوامی خدمت میں

اپنا بھرپور کردارادا کر رہی ہے۔چودھری پرویزالٰہی کی وزارت اعلیٰ کا دور صوبے کا سنہری دور تھا۔ اس دور میں عوام خوشحال تھے، یہی وجہ ہے کہ عوام آج بھی ترقی کے اس دور کو اچھے الفاظ میں یاد کرتے ہیں۔دوسری جانب ابق صدر آصف علی زرداری نے چوہدری برادران کو آج عشائیے پر مدعو کر لیا، زرداری اور پرویز الٰہی کی آج بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات ہو گی۔روزنامہ جنگ کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں مونس الٰہی، طارق بشیر چیمہ، سالک حسین، حسین الٰہی شریک ہوں گے، زرداری سے ق لیگ کی قیادت کی پہلے ایک ملاقات ہوچکی ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ آصف زرداری نے چوہدری برادران سے عدم اعتماد کی تحریک میں تعاون مانگا تھا، ق لیگ نے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کی پارٹی مشاورت کی تھی ۔ذرائع نے کہا ہے کہ پارٹی مشاورتی اجلاس میں پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار چوہدری پرویز الٰہی کو دیا تھا۔قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے نجی ہوٹل کے تیار کردہ کھانوں سے اپوزیشن رہنمائوں کو ظہرانہ دیا گیا ۔شہباز شریف کی جانب سے اپنی رہائشگاہ پر مولانا فضل الرحمان ،آصف علی زرداری ،بلاول بھٹوزرداری کو ملاقات کے موقع پر ظہرانہ بھی دیا ۔ظہرانے کے لئے کھانے نجی ہوٹل سے تیار کرائے گئے جبکہ کھانا سرو کرنے کیلئے نجی ہوٹل کا سٹاف بھی شہباز شریف کی رہائشگاہ پہنچا ۔ذرائع کے مطابق کھانوں میں مٹن قورمہ، چکن بریانی، فش، چکن ویجی ٹیبل رائس، ایگ فرائیڈ رائس، پرونز، گاجر کا حلوہ، کھیر، رشئین سلاد سمیت دیگر کھانے شامل تھے۔دریں انثاپیپلز پارٹی کی قیادت کی آمد سے قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اتحاد کے سربراہ کو گزشتہ روزبلاول ہائوس لاہور میں پیپلزپارٹی کی قیادت سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیا۔ اس موقع پر تحریک عدم اعتماد سمیت حکومت کے خلاف مختلف امور زیر غور آئے ۔دونوں رہنما اپنے آپشنز پیپلزپارٹی کی قیادت کے سامنے رکھیں گے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…