پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

عامر لیاقت کا آئندہ الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ پر نہ لڑنے کا اعلان

datetime 23  فروری‬‮  2022 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کےرہنما ورکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہےکہ میری پی ٹی آئی میں آکر صلاحیتیوں کو زنگ لگ گیا ہے اس کی وجہ سے پچھلے چار سالوں سے مجھے کوئی میڈیا ہائوس جاب نہیں دے رہا سب کہتے ہیں کہ یہ پی ٹی آئی کا بندہ ہے جو کے میرا بہت بڑا نقصان ہو رہا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ

میں جب سے تحریک انصاف میں شامل ہوا ہوں میری صلاحتیوں کو خان صاحب نے زنگ لگا دیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ میں اپنے حلقے کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا لیکن اب میں الیکشن ضرور لڑوں گا مگر تحریک انصاف کے ٹکٹ پر نہیں لڑوں گا ۔ نجی ٹی وی 92کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ چار سال ہو گئے میں کسی میڈیا ہاؤس میں نوکری نہیں کر سکتا، لوگ کہتے ہیں پی ٹی آئی کا بندہ ہے، میڈیا کا جو حال حکومت نے کیا سب کے سامنے ہے،صحافیوں کے سامنے بھی کھڑا نہیں ہو سکتا۔ عامر لیاقت نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر و جنرل پرویز مشرف اس وقت میرے سے پوچھ کر فیصلے کیا کرتے تھے ۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کراچی سے تحریک انصاف کے جلد خاتمے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ میں تو ہمیشہ سے ایم کیو ایم میں ہی تھا، جلد کراچی میں پھر سے ایم کیو ایم کا راج ہوگا۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین اپنی تیسری شادی کے باعث میڈیا اور سوشل میڈیا کی زینت بنے ہی ہوئے تھے کہ اب انہوں نے ایک نیا بیان داغ کر ایک بار عوام کی توجہ اپنی جانب کروالی۔کراچی میں ہونے والی ایک نجی محفل میں عامر لیاقت نے کراچی سے تحریک انصاف کے جلد خاتمے کی پیش گوئی کردی۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد کراچی میں پھر سے ایم کیو ایم کا راج ہوگا۔ سارے وفا پرست ایک چھت کے نیچے ہوں گے۔اس موقع پر موجود ایک خاتون نے ان سے سوال کیا کہ آپ ایم کیو ایم میں ہوں گے؟ جواب میں عامر لیاقت نے کہا کہ میں تو ہمیشہ سے ایم کیو ایم میں ہی تھا۔ انہوں نے ایک بار پھر بانی ایم کیو ایم کو اپنا قائد و رہنما کہا۔ڈاکٹر عامر لیاقت نے مزید کیا کہا ؟ ویڈیو میں ملاحظہ کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…