اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے میری صلاحیتوں کو زنگ لگا دیا، پرویز مشرف میرے سے پوچھ کر فیصلے کرتا تھا، عامر لیاقت حسین

datetime 23  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کےرہنما ورکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہےکہ میری پی ٹی آئی میں آکر صلاحیتیوں کو زنگ لگ گیا ہے اس کی وجہ سے پچھلے چار سالوں سے مجھے کوئی میڈیا ہائوس جاب نہیں دے رہا سب کہتے ہیں کہ یہ پی ٹی آئی کا بندہ ہے جو کے میرا بہت بڑا نقصان ہو رہا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ

میں جب سے تحریک انصاف میں شامل ہوا ہوں میری صلاحتیوں کو خان صاحب نے زنگ لگا دیا ہے ۔ نجی ٹی وی 92کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ چار سال ہو گئے میں کسی میڈیا ہاؤس میں نوکری نہیں کر سکتا، لوگ کہتے ہیں پی ٹی آئی کا بندہ ہے، میڈیا کا جو حال حکومت نے کیا سب کے سامنے ہے،صحافیوں کے سامنے بھی کھڑا نہیں ہو سکتا۔ عامر لیاقت نےانکشاف کیا ہے کہ سابق صدر و جنرل پرویز مشرف اس وقت میرے سے پوچھ کر فیصلے کیا کرتے تھے ۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کراچی سے تحریک انصاف کے جلد خاتمے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ میں تو ہمیشہ سے ایم کیو ایم میں ہی تھا، جلد کراچی میں پھر سے ایم کیو ایم کا راج ہوگا۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین اپنی تیسری شادی کے باعث میڈیا اور سوشل میڈیا کی زینت بنے ہی ہوئے تھے کہ اب انہوں نے ایک نیا بیان داغ کر ایک بار عوام کی توجہ اپنی جانب کروالی۔کراچی میں ہونے والی ایک نجی محفل میں عامر لیاقت نے کراچی سے تحریک انصاف کے جلد خاتمے کی پیش گوئی کردی۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد کراچی میں پھر سے ایم کیو ایم کا راج ہوگا۔ سارے وفا پرست ایک چھت کے نیچے ہوں گے۔اس موقع پر موجود ایک خاتون نے ان سے سوال کیا کہ آپ ایم کیو ایم میں ہوں گے؟ جواب میں عامر لیاقت نے کہا کہ میں تو ہمیشہ سے ایم کیو ایم میں ہی تھا۔ انہوں نے ایک بار پھر بانی ایم کیو ایم کو اپنا قائد و رہنما کہا۔ڈاکٹر عامر لیاقت نے مزید کیا کہا ؟ ویڈیو میں ملاحظہ کریں ۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…