لاہور (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بدھ کی رات بلاول ہائوس لاہور میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔ بتایا گیا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی آصف علی زرداری سے یہ دوسری ملاقات تھی۔
جس میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے دیگر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی شرکت کی جبکہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے چودھری پرویز الٰہی کو عشائیہ میں مدعو کر رکھا تھا ۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔