بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

اس وقت ریحام خان خود پاکستان میں موجود ہیںتو کتاب کی مصنفہ کے خلاف پاکستان میں قانونی چارہ جوئی کیوں نہیں کی جاتی؟سلیم صافی

datetime 23  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )روزنامہ جنگ میں شائع سینئر کالم نگار سلیم صافی اپنے بلاگ ’مراد سعید، پیکا آرڈیننس اور عمران خان‘ میں لکھتے ہیں کہ محسن بیگ نے صرف کتاب کا حوالہ دیا تھا جو میرے نزدیک نامناسب تھا لیکن مراد سعید نے اپنی طرف سے صفحہ 273کا بھی حوالہ دے دیا

جبکہ ریحام خان کی اصل کتاب میں اس صفحے پر ان کا ذکر بھی نہیں ہے۔ ریحام خان نے مراد سعید وغیرہ کے خلاف جو باتیں کی ہیں وہ غیرمناسب ضرور ہیں لیکن قانونی چارہ جوئی کے لیے وہ جواز نہیں بنتیں جبکہ عمران خان کے خلاف مراد سعید وغیرہ کی نسبت ہزار گنا زیادہ باتیں لکھی گئی ہیں اور ان میں بعض باتیں قانونی چارہ جوئی کے لیے اچھا جواز بن سکتی ہیں۔ پھر سوال یہ ہے کہ مراد سعید کو قربانی کا بکرا بنانے کی بجائے عمران خان خود ریحام خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کیوں نہیں کرتے؟ ایک اور سوال یہ ہے کہ گزشتہ برسوں میں ریحام خان کے خلاف برطانیہ کی کسی عدالت میں کتاب کی بنیاد پر مقدمہ دائر کیوں نہیں کیا گیا۔ اسی طرح ان کی کتاب کے تذکرے کی بنیاد پر محسن بیگ کو گرفتار کیا گیا جبکہ اس وقت ریحام خان خود پاکستان میں موجود ہیں تو کتاب کی مصنفہ کے خلاف پاکستان میں قانونی چارہ جوئی کیوں نہیں کی جاتی؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…