اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

’آج اتنا بڑا میرا ذاتی باتھ روم ہے جتنا کبھی گھر ہوا کرتا تھا‘ نوازالدین صدیقی اپنے نئے گھر کا بڑا باتھ روم دیکھ کر حیران

datetime 23  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے سادگی پسند اداکار نواز الدین صدیقی اپنے نئے گھر کا باتھ روم دیکھ کر حیران رہ گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوازالدین صدیقی کا ممبئی میں گزشتہ تین برس سے بنگلا زیر تعمیر تھا، جس میں وہ حال ہی میں اہل خانہ سمیت منتقل ہوئے تھے۔

اداکار نے اس گھر کو اپنے نواب کا نام دیا ہے، اس بنگلے میں 7 کمرے جبکہ 2 بڑے ڈائننگ روم ہیں جبکہ اداکار نے کاشت کاری کا شوق پورا کرنے کے لیے پہلی منزل پر بھی گارڈن بنایا ہے۔اداکار کا کہنا ہے کہ انہوں نے اتنے بڑے گھر کا کبھی خواب بھی نہیں دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں تو اپنے بنگلے کا باتھ روم دیکھ کر حیران رہ گیا کیونکہ اس سے بڑا باتھ روم کبھی نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ ’آج اتنا بڑا میرا ذاتی باتھ روم ہے جتنا کبھی گھر ہوا کرتا تھا۔نوازالدین صدیقی کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی ووڈ میں طویل جدوجہد کے بعد پہچان حاصل کی اور اپنی انتھک محنت کی بدولت آج ایک چھوٹے سے شہر کے غیر معروف شخص سے بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار کا درجہ حاصل کیا۔بالی ووڈ میں تقریباً دو دہائیوں تک اپنی اداکاری سے خود کو منوانے والے نواز الدین صدیقی نے بالآخر ممبئی میں اپنے خوابوں کا گھر بنایا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…