اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن)معروف ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولاکو لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ٹاک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کے خلاف مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ میں درج کیا گیا۔دوسری جانب گلبرگ میں واقعہ ہوٹل کے کمرے میں بلا کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم ٹک ٹاکر نبیل عرف بھولا ریکارڈ کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔
تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے ملزم کو گزشتہ روز گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کی جانب سے دائر کی گئی درخواست عبوری ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے ملزم نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کی عبوری ضمانت 5 مارچ تک کے لئے منظور کرلی۔ واضح رہے کہ متاثرہ لڑکی کی درخواست پر تھانہ غالب مارکیٹ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔