اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

آسٹریلیا کا بھی روس پر پابندیاں لگانے کا اعلان

datetime 23  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبرن(این این آئی)روس کا یوکرین کے 2 علیحدگی پسند ریجنز کو آزاد ر یاست تسلیم کرنے کے معاملے پر امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، جرمنی اور کینیڈا کے بعد آسٹریلیا نے بھی روس پر پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق میلبرن سے جاری ایک بیان میں

آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ یوکرین کیخلاف روسی اقدامات کے ذمہ دار افراد پر فوری پابندیاں لگائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ تمام شراکت داروں سے مل کر روس کیخلاف کھڑے ہوں گے، روس پر پابندیوں میں کچھ روسی افراد پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔آسٹریلوی وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ روس پر سفری اور مالیاتی پابندیاں بھی لگائی جائیں گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز قوم سے خطاب کرتے ہوئے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے دو علاقوں کو آزاد تسلیم کیا تھا، انہوں نے آزاد ڈونئیسک اور لوہانسک میں امن دستے بھیجنے کا حکم بھی دیا تھا۔ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین پر ڈونئیسک اور لوہانسک میں نسل کشی کی تیاری اور منسک معاہدے پر عمل نہ کرنے کا دعوی بھی کیا تھا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…