اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پیکا آرڈیننس پر نوٹس جاری، عدالت کا سیکشن 20 کے تحت گرفتاریاں نہ کرنے کا حکم

datetime 23  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کیخلاف پی ایف یو جے کی پٹیشن پر پیکا ایکٹ کی سیکشن 20 کے تحت گرفتاریوں سے روکتے ہوئے اٹارنی جنرل کومعاونت کے لیے آج بروز جمعرات کے لیے نوٹس جاری کردیا۔گذشتہ روز پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی پٹیشن پر سماعت کے دوران پٹیشنر رضوان قاضی ایڈووکیٹ

عادل عزیز قاضی اور کاشف حسین شاہ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے اس موقع پر سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر، پی ایف یو جے کے فنانس سیکرٹری جمیل مرزا، طارق عثمانی، نائب صدر فرحت فاطمہ، صدر آر آئی یو جے شکیل احمد، اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر ثاقب بشیر۔ڈاکٹر فرقان راؤ۔ضغیم نقوی اور دیگر عدالت پیش ہوئے پٹیشنر کے وکیل عادل عزیز قاضی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 17 فروری کو سینیٹ کا اجلاس ختم ہوا 18 فروری کو قومی اسمبلی کا شیڈیول تھا،اجلاس کو اس لئے ختم کیا گیا کہ آرڈیننس لایا جا سکے، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ پیکا کی کس سیکشن میں آرڈیننس سے ترمیم کی گئی ہے ایڈووکیٹ عادل عزیز قاضی نے کہاکہ ایک ترمیم کے علاوہ نئی سیکشن بھی شامل کی گئی ہے،چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ۔سیکشن 20 میں کیا ترمیم کی گئی ہے؟، جس پر وکیل نے بتایاکہ سزا تین سال سے پانچ سال کر دی گئی،چیف جسٹس نے کہاکہ پبلک فِگر کے لئے تو ہتک عزت قانون ہونا ہی نہیں چاہیے، ایڈووکیٹ عادل عزیز قاضی نے کہاکہ جو خود کو پبلک فِگر کہتا ہے وہ بھی تنقید سے نہ گھبرائے یہی ہم کہتے ہیں،عدالت نے پیکا ایکٹ کی سیکشن 20 کے تحت گرفتاریوں سے روکتے ہوئے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کردیا اور کہاکہ ایف آئی اے پہلے ہی ایس او پیز جمع کرا چکی ہے،ایس او پیزکے مطابق سیکشن 20 کے تحت کسی کمپلینٹ پر گرفتاری عمل میں نہ لائی جائے،چیف جسٹس نے کہاکہ اگر ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو ڈی جی ایف آئی اے اور سیکرٹری داخلہ ذمہ دار ہوں گے، زمبابوے، یوگنڈا اور کانگو تک بھی ہتک عزت کو فوجداری قانون سے نکال رہے ہیں، عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت آج بروز جمعرات 24 فروری کیلئے ملتوی کردی۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…