اسلام آباد(این این آئی)انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر فراہم کرے گا،انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن سالانہ پروگرام کے تحت یہ فنڈز فراہم کرے گا،فنڈز اقتصادی ترقی کے مقاصد کے تحت توانائی اور زراعت کے شعبوں میں خرچ ہوں گے،سالانہ پروگرام کے معاہدے پر دستخط جدہ سعودی عرب میں ہوئے
۔اعلامیہ اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق معاہدے میں خام تیل، پیٹرولیم مصنوعات، ایل این جی، خوراک اور زرعی مصنوعات کی درآمد کے لئے فنانسنگ شامل ہے، آئی ٹی ایف سی اور وزارت اقتصادی امور کے وفد کے درمیان ایک تقریب کے دوران دستخط کئے گئے،آئی ٹی ایف سی نے 2021ء میں کورونا کی وبا کے باوجود 1.1 ارب ڈالر کی مالی اعانت فراہم کی تھی۔