اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کی قومی اسمبلی کو آسیان بین الپارلیمانی اسمبلی (AIPA) میں مبصر کا درجہ حاصل ہوگیا

datetime 23  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آسیان بین الپارلیمانی اسمبلی (AIPA) میں قومی اسمبلی پاکستان کو مبصر کا درجہ حاصل ہو گیا ہے۔ آسیان پارلیمانی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق برونائی داراسلام میں منعقد ھونے والی 42 ویں اے آئی پی اے کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی قومی اسمبلی کو بطور مبصر کا درجہ دینے کی منظوری دی ہے۔ اے آئی پی اے آسیان کے دس رکن ممالک کی

پارلیمانوں کے علاوہ سولہ مبصر پارلیمانوں پر مشتمل ہے جس میں اب پاکستان کی قومی اسمبلی بھی شامل ہے۔ اے آئی پی اے میں مبصر کے درجہ کا حصول سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اے آئی پی اے کا مقصد ممبر پارلیمانوں اور مبصر پارلیمانوں/پارلیمانی تنظیموں کے درمیان افہام و تفہیم، تعاون اور قریبی تعلقات کو فروع دینا ہے۔ آسٹریلیا، کینیڈا، چین، جاپان اور یورپی پارلیمنٹ سمیت اہم پارلیمانوں کی موجودگی سے، پاکستان اے آئی پی اے کے پلیٹ فارم کے ذریعے خطے اور عالمی پارلیمانوں کے ساتھ اپنے کثیر الجہتی تعلقات کو فروغ دے سکے گا۔ پاکستان کی قومی اسمبلی نے 2017 میں اے آئی پی اے میں مبصر کے درجہ کے حصول کے لیے درخواست دی تاہم اے آئی پی اے کے چارٹر کے تحت غیر آسیان ممالک کو مبصر کا درجہ نہیں دیا سکتا تھا جس کی بنا پر اے آئی پی اے سیکرٹریٹ نے اس درخواست پر فیصلے کو کو موخر رکھا۔ اے آئی پی اے کے مبصر کے درجے کی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوے قومی اسمبلی نے اپنی کوششیں جاری رکھیں اور سپیکر اسد قیصر کی قیادت میں مسلسل پارلیمانی سفارتکاری اور رابطوں کے نتیجے میں پاکستان کی قومی اسمبلی اے آئی پی اے کے ممبر ممالک کی رائے کو اپنے حق میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہوء جس کے نتیجے میں مبصر کا درجہ حاصل ہوا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…