اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم نے وزارت آئی ٹی کی سفارشات پر آئی ٹی کمپنیوں، فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کیلئے تاریخی پیکج منظور کرلیا۔آئی ٹی انڈسٹری کیلئے پیکج کی منظوری منگل کو وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں دی گئی۔ سید امین الحق نے کہاکہ
پیکج کی منظوری پر وزیراعظم اور وزیر خزانہ کے تہہ دل سے مشکور ہیں، آئی ٹی انڈسٹری کو زبردست فائدہ اور ملک کی معیشت کے استحکام میں مدد ملے گی۔ سید امین الحق نے کہاکہ تاریخی ریلیف پیکج پر تمام آئی ٹی کمپنیاں، فری لانسرز، اسٹارٹ اپس مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پیکج کے تحت آئی ٹی کمپنیاں، فری لانسرز، اسٹارٹ اپس کو اپنے اکاؤنٹس میں لین دین کی آزادی حاصل ہوگی۔پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ سے رجسٹرڈ تمام آئی ٹی کمپنیوں،فری لانسرز، اسٹارٹ اپس کو ٹیکس سے مکمل استشنیٰ مل گیا،اکاؤنٹ کھلونے کی سہولت، بیکنگ چینلز کے ذریعے 100 فیصد زرمبادلہ کے استعمال کی بھی اجازت ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم کے بروقت اقدام نے آئی ٹی سیکٹر کو مطلوبہ کاروباری صلاحیت پورا کرنے کا تاریخی موقع دیا، اقدامات سے پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری آزادانہ طور پر بین الاقوامی مارکیٹ سے مقابلہ کرسکے گی۔