کراچی(این این آئی)سندھ میں پیر سے تمام تعلیمی ادارے روزانہ100 فیصدحاضری کے ساتھ کھلیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سردارشاہ کی زیرصدارت اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں موسمِ گرما کی تعطیلات، امتحانات اور داخلوں کے شیڈول طے کیے گئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چوتھی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات 2 مئی جب کہ نویں اور دسویں بورڈ کے امتحانات17 مئی سیہوں گے۔ان کے نتائج کا اعلان17 جولائی کوکیاجائیگا۔ امتحانی پیپرزمیں40 فیصد ایم سی کیوز اور60 فیصد تفصیلی سوالات ہوں گے۔تعلیمی اداروں میں گرما کی چھٹیاں یکم جون سے31جولائی تک ہوں گی اسی دوراں یکم جولائی میں31جولائی تک ہائیراسکولزمیں داخلے ہوں گے۔ کراچی:نئیتعلیمی سال کی کلاسز کا آغاز یکم اگست سے ہو گا۔فرسٹ ایئر اور سیکنڈایئر کیامتحانات 15 جون سیہوں گے جب کہ موسم سرماکی چھٹیاں 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔ سیکریٹری کالجز خالدحیدر انٹر کینتائج آتے ہی داخلیشروع کر دیں گے۔