اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

کرونا مثبت کیسز ،تین شہروں کے علاوہ تمام شہروں میں کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان

datetime 23  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح کم ہونے کے باعث تین شہروں کے علاوہ تمام شہروں میں کورونا پابندیوں میں نرمی کردی گئی۔کورونا پابندیوں کے حوالے سے این سی او سی کے جائزہ اجلاس میں ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 3 شہروں گلگت،مردان، اور مظفر آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ابھی بھی 10 فیصد ہونے کے باعث کورونا پابندیوں کا اطلاق جاری رہے گا۔این سی او سی نے باقی تمام شہروں میں کورونا پابندیوں میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نرمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ 70 سے بڑھا کر 80 فیصد مسافروں اور ٹرین مکمل گنجائش کے ساتھ چلا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اندرون ملک پروازوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں بیوریج کی سرونگ پر پابندی 28 فروری تک برقرار رہے گی۔نوٹیفکیشن کیمطابق ریلوے میں دوران سفر مسافروں کی گنجائش 80 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کر دی گئی جب کہ تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے تحت مکمل طور پر کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تین شہروں کے علاوہ باقی شہروں میں ان ڈور اجتماعات میں شرکا کی تعداد 300 سے بڑھا کر 500 تک کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے ، آؤٹ ڈور تقریبات اور اجتماعات کی اجازت ہوگی۔

 



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…