اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

(ن) لیگ کی طرف سے حکومت کے 10 سے 15 ناراض ارکان کے استعفوں کی تجویز

datetime 23  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی قیادت میں وفد نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلاول ہائوس لاہور میں انتہائی اہم ملاقات کی ، آصف علی زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ملاقات میں شامل ہونے کیلئے خیبر پختوانخواہ کا دورہ ادھورا چھوڑ کر مردان سے لاہور پہنچ گئے ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے

رہنما اکرم درانی اور مولانا اسعد محمود بھی ملاقات میں شریک ہوئے ، ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال خصوصاًحکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے اب تک کی پیشرفت ، سیاسی رابطوں اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی دعوت پر مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی سربراہی میں احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، رانا ثنا اللہ خان او رمریم اورنگزیب پر مشتمل وفد بلاول لاہور پہنچا جہاں پر آصف علی زرداری نے پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ وفد کا خود استقبال کیا ۔شہباز شریف نے آصف علی زرداری کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا جبکہ دونوں رہنمائوں نے کورونا ایس او پیز کے تحت گلے ملنے کی بجائے کہنیاں ملائیں ۔ بعد ازاں دونوں جماعتوں کے رہنمائوں کے درمیان ابتدائی طور پر غیر رسمی ملاقات ہوئی جس میں یوسف رضا گیلانی،راجہ پرویز اشرف،مخدوم احمد محمود ،رخسانہ بنگش ،عبد القادر شاہین اور ذوالفقار علی بدر بھی شریک ہوئے ۔بعد ازاں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،جے یو آئی کے رہنما اکرم خان درانی اور مولانا اسد محمود بھی ملاقات میں شریک ہوگئے اور باضابطہ ملاقات شروع ہوئی ۔ملاقات میں دونوں جماعتوں کی قیادت نے مجموعی سیاسی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر تحریک عدم اعتماد ، دیگر آپشنز سمیت لانگ مارچ کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔ آصف علی زرداری اور شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کیلئے ہونے والے مختلف سیاسی رابطوں اور پیشرفت کے حوالے سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا ۔ اس موقع پر تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ہر طرح کے ممکنات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں وفاق اور پنجاب میں تحریک اعتماد لانے کی ٹائمنگ کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی اور اس حوالے سے مطلوبہ تعداد کا جائزہ لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے شہباز شریف کو مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بھی تفصیل سے آگاہ کیا ۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے اتفاق کیا کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پیشرفت اور طے پانے والے اہم نکات کو کسی طو رپر سامنے نہ لایا جائے اور اس حوالے سے پارٹی رہنمائوں کو بھی ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ محتاط رہیں۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں عدم اعتماد سمیت دیگر آپشنز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے حکومت کے 10 سے 15 ناراض ارکان کے استعفوں کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومتی ناراض ارکان استعفے دیدیں تو حکومت سادہ اکثریت کھو دے گی۔اپوزیشن عدم اعتماد کی بجائے وزیراعظم سے اعتماد کے ووٹ کا مطالبہ کرے گی۔ذرائع کے مطابق اس تجویز پر پیپلزپارٹی نے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ اگر سپیکر نے ان ناراض حکومتی ارکان کے استعفے قبول ہی نہ کئے تو حکمت عملی کی کامیابی میں خلل آ سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ ایسے حالا تمیں ہمیںبہت سوچ سمجھ کر اورپھونک پھونک کر حکومت کے خلاف فیصلہ کرنا ہوگا ۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے وزیراعظم سے پہلے سپیکر کے خلاف عدم اعتماد لانے کی تجویز بھی پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کامیابی کی صورت میں ہمارا ہدف اور بھی آسان ہو جائے گا ۔اگروزیراعظم کے خلاف اعتماد کے ووٹ کا بھی معاملہ ہوا تو بھی سپیکر اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے مشاورت کر ے گی ۔آصف علی زرداری کی جانب سے تمام شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا ۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…