لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئین، قانون اور جمہوریت کے دفاع کی جنگ پوری قوت سے لڑیں گے۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پیکا آرڈیننس کے خلاف اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیکا آرڈیننس جدید تاریخ کا عجوبہ ہے جس میں جرم کی تعریف ہی نہیں
۔انہوںنے کہاکہ حکومت آزاد عدلیہ کے تصور کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سیاہ قانون آئین سے متصادم اور آزادی کے منافی ہے اور پی ایم ڈی اے کو نئے ادارے کے نام پر پھر سے مسلط کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ یہ آئین، قانون اور جمہوریت کے دفاع کی جنگ ہے اور ہم یہ جنگ پوری قوت سے لڑیں گے۔