پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

سابق بگ باس کھلاڑی ماہ جبین صدیقی نے اسلام کیلئے شوبز کو خیرباد کہہ دیا

datetime 22  فروری‬‮  2022 |

ممبئی (این این آئی) بھارتی رئیلٹی شو بگ باس 11 کی کنٹسٹنٹ ماہ جبین صدیقی نے سابق اداکارہ ثنا خان سے متاثر ہو کر شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا۔انہوں نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں یہ اس لئے لکھ رہی ہوں کہ میں دو سال سے بہت پریشان تھی، مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ ایسا کیا کروں جس سے مجھے سکون ملے۔سابق اداکارہ نے کہا کہ

انسان جب گناہ کرتا ہے تو اس گناہ کی لذت تو تھوڑی دیر میں ختم ہوجاتی ہے لیکن اس کا گناہ قیامت تک رہتا ہے، میں نے محسوس کیا کہ میں اپنی اصل زندگی کو بھول کر دنیا کی دکھاوے والی زندگی جی رہی تھی۔ماہ جبین نے کہا کہ اللہ کی نافرمانی کر کے انسان کو کبھی سکون نہیں مل سکتا، آپ چاہے لوگوں کو خوش کرنے کے لیے کتنا بھی اچھا کرلو، اور چاہے کتنا بھی وقت دے دو، لوگ آپ کی کبھی قدر نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سے بہتر ہے کہ آپ اپنا وقت اللہ کو خوش اور راضی کرنے میں لگائیں، جس سے میری اور آپ کی آخرت بہتر ہوجائے۔اپنے پیغام کے آخر میں ماہ جبین نے کہا کہ میں ثنا خان کو پچھلے ایک سال سے فالو کررہی تھی، مجھے ان کی باتیں بہت اچھی لگتی تھیں، انہیں دیکھ کر میرے اندر بیان سننے کا شوق جاگا۔ماہ جبین نے کہا کہ مجھے اللہ سے توبہ کر کے جو سکون ملا وہ میں لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی، جو سکون میں ڈھونڈ رہی تھی وہ مجھے نماز یعنی اللہ کی عبادت کر کے ملا۔انہوں نے کہا کہ اب میں نے یہ نیت کرلی ہے کہ میں ہمیشہ حجاب میں رہوں گی۔ثنا خان نے ماہ جبین کی پوسٹ پر کمنٹ میں کہا کہ ماشااللہ اللہ آپ کو ہمت عطا فرمائے، استقامت نصیب فرمائے، اور ساری دنیا کے انسانوں کے لیے آپ کو خیر و سکون کا ذریعہ بنائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…