بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا

datetime 22  فروری‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی) دورہ پاکستان کیلئے16 رکنی آسٹریلوی وائٹ بال اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ میں آسٹریلیا کی قیادت ایرن فنچ کریں گے جبکہ شین ایبٹ، آشٹن اگر، جیسن بہرنڈورف، الیکس کیری، نیتھن ایلس کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنوس لابوشین، مچل مارش، بین میکڈرمٹ، کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ڈیوڈ وارنر،گلین میکسویل، مچل اسٹارک،پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ وائٹ بال اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔چیئرمین نیشنل سلیکشن پینل جارج بیلی نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کے دورے کے لیے باصلاحیت اور ورسٹائل اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اگلے ورلڈ کپ کے لیے ون ڈے تشکیل دینے کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز سے غیر حاضر رہنے والے آسٹریلین کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کے لئے اس وقت تک ریلیز نہیں کیا جائے گا جب تک آسٹریلین ٹیم انٹرنیشنل میچز کھیل رہی ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…