بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

اللہ سے توبہ کر کے جو سکون ملا وہ میں لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی، ہمیشہ حجاب کروں گی، بگ باس گرل نے ثناء خان سے متاثر ہو کر شوبز چھوڑ دیا

datetime 22  فروری‬‮  2022 |

ممبئی (این این آئی) بھارتی رئیلٹی شو بگ باس 11 کی کنٹسٹنٹ ماہ جبین صدیقی نے سابق اداکارہ ثنا خان سے متاثر ہو کر شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا۔انہوں نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں یہ اس لئے لکھ رہی ہوں کہ میں دو سال سے بہت پریشان تھی، مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ ایسا کیا کروں

جس سے مجھے سکون ملے۔سابق اداکارہ نے کہا کہ انسان جب گناہ کرتا ہے تو اس گناہ کی لذت تو تھوڑی دیر میں ختم ہوجاتی ہے لیکن اس کا گناہ قیامت تک رہتا ہے، میں نے محسوس کیا کہ میں اپنی اصل زندگی کو بھول کر دنیا کی دکھاوے والی زندگی جی رہی تھی۔ماہ جبین نے کہا کہ اللہ کی نافرمانی کر کے انسان کو کبھی سکون نہیں مل سکتا، آپ چاہے لوگوں کو خوش کرنے کے لیے کتنا بھی اچھا کرلو، اور چاہے کتنا بھی وقت دے دو، لوگ آپ کی کبھی قدر نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سے بہتر ہے کہ آپ اپنا وقت اللہ کو خوش اور راضی کرنے میں لگائیں، جس سے میری اور آپ کی آخرت بہتر ہوجائے۔اپنے پیغام کے آخر میں ماہ جبین نے کہا کہ میں ثنا خان کو پچھلے ایک سال سے فالو کررہی تھی، مجھے ان کی باتیں بہت اچھی لگتی تھیں، انہیں دیکھ کر میرے اندر بیان سننے کا شوق جاگا۔ماہ جبین نے کہا کہ مجھے اللہ سے توبہ کر کے جو سکون ملا وہ میں لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی، جو سکون میں ڈھونڈ رہی تھی وہ مجھے نماز یعنی اللہ کی عبادت کر کے ملا۔انہوں نے کہا کہ اب میں نے یہ نیت کرلی ہے کہ میں ہمیشہ حجاب میں رہوں گی۔ثنا خان نے ماہ جبین کی پوسٹ پر کمنٹ میں کہا کہ ماشااللہ اللہ آپ کو ہمت عطا فرمائے، استقامت نصیب فرمائے، اور ساری دنیا کے انسانوں کے لیے آپ کو خیر و سکون کا ذریعہ بنائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…