ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو تاریخی بلندیوں پر پہنچا دیا

datetime 22  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)روسی صدر کے یوکرین میں امن فوج داخل کرنے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہوگیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر کے قریب پہنچ گئی ہیں اور لندن برینٹ خام تیل 99 ڈالر کی سطح عبور کر گیا ہے۔دوران ٹریڈنگ لندن برینٹ خام تیل 99 ڈالر 25 سینٹس

میں فروخت ہوا جب کہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 96 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجودہے۔یاد رہے کہ روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے یوکرین کے ماسکو نواز دو علاقوں کی آزاد حیثیت تسلیم کرلی ہے اور یوکرین کے ان دونوں مشرقی علاقوں ڈونئیسک اور لوہانسک میں امن دستے بھیجنے کا حکم دیدیا ہے جبکہ امریکا نیڈونئیسک اور لوہانسک پرپابندیاں عائد کردیں،میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرین کے مشرقی علاقوں ڈونئیسک اور لوہانسک نے خود کو جمہوریہ قرار دیا تھا، روس کا کہنا تھا کہ یوکرین ڈونئیسک اور لوہانسک میں نسل کشی کی تیاری کر رہا تھا اور منسک معاہدے پر عمل نہیں کیا جارہا تھا۔ادھربرطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہاکہ صدر پیوٹن نے یوکرین کو کالونی سے تشبیہ دی، روسی صدر کے اقدام کو بورس جانسن نے سیاہ علامت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ یہ اس بات کااظہار ہے کہ معاملات درست سمت میں نہیں جارہے، روس منسک معاہدے کو نقصان پہنچا رہا ہے۔نیٹو کے

سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے بھی روسی اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی استحکام پامال کر دیا گیا ہے اور یہ منسک معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔امریکا نے ڈونئیسک اور لوہانسک پر پابندیوں کااعلان کردیا ،فرانس کے صدر نے روس پر یورپی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا اور یوکرین معاملے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا ۔دوسری جانب اقوام متحدہ نے مشرقی یوکرین میں روسی فوجیوں کی تعیناتی کے حکم کی مذمت کی ۔یو این انڈر سیکریٹری نے مشرقی یوکرین میں روسی فوج کی بطورامن مشن تعیناتی کاحکم افسوسناک قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…