بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں اسپنرز اور فاسٹ بولرز یکساں طور پر خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں،مارک وا اور گریگ چیپل

datetime 21  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آسٹریلیا کے سابق لیجنڈری کرکٹرز مارک وا اور گریگ چیپل نے دورہ پاکستان سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ آسٹریلیا کو پاکستان میں ایک معیاری ٹیم کا سامنا کرنا ہے۔مارک وا نے دورہ پاکستان سے متعلق کہا کہ پاکستان کی پچز بھارت سے

ہمیشہ مختلف ہوتی ہیں، ان پچز پر نہ ہی جلد کریک آتے ہیں اور نہ ہی بھربھری ہوتیں ہیں، پاکستان کی پچز پر کم گھاس ہوتی ہے لیکن ریورس سوئنگ میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی نسبت پاکستان میں آسٹریلیا کو زیادہ مشکلات کا سامنا ہوگا، پاکستان میں اسپنرز اور فاسٹ بولرز یکساں طور پر خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں، حال ہی میں ڈیوڈ وارنر فاسٹ بولرز کے سامنے مشکل میں نظر آئے جب کہ شاہین آفریدی کے سامنے وارنر کا اصل ٹیسٹ ہوگا کیونکہ شاہین اینگل کا استعمال کرکے بال باہر کی طرف سوئنگ کرسکتے ہیں۔دوسری جانب گریگ چیپل کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا تجربہ ہے وہاں باؤنسی پچز بنائی جاتی ہیں، آسٹریلیا کو پریشر میں لانے کیلئے اسپنرز کیلئے سازگار پچز بنائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کو نئے کپتان اور نئے کوچ کے ساتھ ایک معیاری ٹیم کا سامنا کرنا ہے اور آسٹریلیا کے لیے پاکستان کا دورہ بھارت سے بالکل مختلف ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…