بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

معیشت کوسیاست پرترجیح نہ دی گئی تو شدید نقصان ہوگا،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 21  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وقت پاکستان کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔ اگراب بھی وسائل کا ضیاع جاری رہااور معیشت کوسیاست پرترجیح نہ دی گئی تو شدید نقصان ہوگا۔ معیشت کمزورہواورقرضوں کے بغیرملک چلانا ناممکن ہوتو

ملکی دفاع کیسے مستحکم رہ سکتا ہے۔ پاک چین اقتصادی تعاون میں اضافہ سے ایک طرف پاکستان کے بجلی اور مواصلات سے متعلق دیرینا مسائل حل ہوئے ہیں تو دوسری طرف امریکہ، مغربی ممالک اور ان کے اداروں آئی ایم ایف، ایف اے ٹی ایف، اور ورلڈ بینک کی طرف سے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کی 80 فیصد ایکسپورٹ امریکہ اور مغربی ممالک کے ساتھ ہے لہٰذا تمام با اختیارممالک کے ساتھ متوازن تعلقات کی پالیسی اپنائی جائے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب پاکستان مذید کرپشن، ٹیکس چوری اورمافیا پروری کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اگرسیاسی، بیوروکریٹک اورنجی شعبہ کی کرپشن اور بھتہ خوری کا سلسلہ جاری رہا توملک کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔ اس وقت درجنوں ممالک پاکستان کے خون کے پیاسے ہیں جن میں سے صرف ایک ملک کی شرح نموہم سے دگنی سے زیادہ اورجی ڈی پی دوکھرب ڈالرکے قریب ہے جبکہ عالمی اداروں کے مطابق ہماراجی ڈی پی 213 ارب ڈالر ہے جس میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ پاکستان مسلسل تنزلی کا شکار ہے جبکہ پڑوسی ملک کی معیشت 2050 تک ہم سے چالیس گنا زیادہ بڑھ جانے کا تخمینہ ہے جس کی سازشوں سے نمٹنا ہمارے بس سے باہر ہوگا۔ اتنی بڑی معیشت والا ملک پاکستان کی تباہی کے لئے اپنے خزانے کے منہ کھول دے گا جس سے بد امنی کوزبردست ہواملے گی۔ میاں زاہد حسین نے مذید کہا کہ اس وقت بھی ایک دوممالک کوچھوڑکرساری دنیا پڑوسی ملک کوہم پرترجیح دے رہی ہے اور انھیں ہمارے مسائل سیکوئی سروکارنہیں اوراگر ہماری تنزلی اورانکی ترقی کی رفتارایسی ہی رہی توعالمی برادری میں کوئی ہم سے بات کرنابھی پسند نہیں کرے گا۔ اقتصادی میدان میں پاکستان کی مسلسل تنزلی اورباربار قرضے مانگنے کی وجہ سے اب دوست ممالک بھی آنکھیں پھیررہے ہیں جبکہ عالمی اداروں کا لب ولہجہ اورشرائط بھی سخت ہوتی جا رہی ہیں لہذا ان دگرگوں حالات میں میرٹ اوراصلاحات کی شدید ضرورت ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…