برلن (آن لائن) میڈیا کی ایک بین الاقوامی تحقیقاتی رپورٹ نے آمروں، منشیات فروشوں اور سیاستدانوں کے خفیہ سوئس بینک اکاؤنٹس کو بے نقاب کر دیا ہے۔ کریڈٹ سوئس نامی بینک کی خفیہ معلومات افشاں کرنے والے ایک ملازم نے یہ معلومات ایک جرمن اخبار سائیٹنگ کو فراہم کیں۔ درجنوں میڈیا اداروں نے کریڈٹ سوئس کے تیس ہزار
اکاؤنٹ ہولڈرز کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ اس لیک نے عراق کے سابق نائب وزیراعظم ایاد علاوی اور آرمینیا کے سابق صدر ارمین سرکیسیان، جنہوں نے جنوری میں استعفیٰ دے دیا تھا، کے خفیہ اکاؤنٹس کو بھی بے نقاب کیا ہے۔ یہ رپورٹ مشکوک کلائنٹس کا جائزہ لینے میں کریڈٹ سوئس کی ناکامی ظاہر کرتی ہے۔ کریڈٹ سوئس بینک نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔