بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

راجستھان میں راجپوت برادری کی دلت بارات میں شرکت

datetime 21  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جے پور(این این آئی)بھارت میں چھوٹی ذات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ بدسلوکی کے کئی واقعات موجود ہیں لیکن راجھستان میں پہلی بار راجپوت برادری کے لوگوں نے دلت دولہے کی بارات میں شرکت کی۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، بھارت کی

ریاست راجھستان کے ضلع برمر کے ایک گائوں میں راجپوت برادری کے لوگوں نے ایک دلت دولہے کو گھوڑی پر بٹھایا اور اس کی بارات لے کر گئے۔یہ مناظر دیکھ کر آس پاس کے سب لوگ بہت حیران تھے اور اس واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ۔اس ویڈیو میں راجپوت برادری کے لوگوں کو دلت دولہے کو گھوڑی پر بٹھائے، اس کی بارات لے کر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ہر کوئی اس راجپوت برادری کے اس اقدام کی تعریف کرتا نظر آرہا ہے۔اطلاعات کے مطابق، گاوں کی ایک ٹیچر کی بیٹی ریکھا کی 18 فروری کو شادی ہونی تھی کہ اس سے پہلے دولہے کی جانب سے گھوڑی پر بیٹھ کر بارات لے کر جانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔جس پر اپنے معاشرے کو ایک مثبت پیغام دینے کے لیے گاوں میں موجود اونچی ذات کے نیب سنگھ سودھا اور سماجی کارکن سوا روپ سنگھ نے مل کر دلت دولہے کو گھوڑی پر چڑھایا اور اس کی بارات لے کر گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…